صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ خلا سے ایرانی اقدامات کی نگرانی کر رہا ہے، 'ہمارے پاس ہر جگہ کیمرے لگے ہوئے ہیں۔ ہم آپ کے کالر پر لکھا نام بھی پڑھ سکتے ہیں۔' دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں ایران کا بنیادی مسئلہ واشنگٹن کے بدلتے ہوئے اور متضاد موقف ہیں۔
- معاہدہ ہو گیا تو ایران کے ساتھ مل کر افزودہ یورینیم نکال کر تلف کریں گے: صدر ٹرمپ
- پاکستانی ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، لیکن اصل مسئلہ متضاد امریکی بیانات ہیں: ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ
- امریکہ کے ساتھ ایک نئی جنگ کا امکان ہے: ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے رکن وحید احمدی
- پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں احتجاج، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا دفتر سیل، کارکن کی ہلاکت کا مقدمہ درج
- پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں مہاجرین کی 12 نشستوں پر فیصلہ آنے والی اسمبلی ہی کر سکتی ہے: صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ نے رائے دے دی
- بحرین کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ امن میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے قائم نہیں کیا جا سکتا، ایران فوری طور پر حملوں سے باز آئے۔'
معاہدہ ہو گیا تو ایران کے تعاون ورنہ طاقت کے استعمال سے افزودہ یورینیم نکال کر تلف کریں گے: صدر ٹرمپ