صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ ہو جاتا ہے تو امریکہ ایران کے ساتھ مل کر افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو ہٹانے اور تلف کرنے میں مدد کرے گا اور ایسا نہ ہوا تو پھر طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔ دوسری جانب ایرانی پارلیمان کے سپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ لبنان میں ’جنگ بندی کی خلاف ورزی‘ کے بعد خطے میں امریکی اڈے اور اسرائیلی اثاثے ایک بار پھر 'جائز اہدف' ہیں۔
- معاہدہ ہو گیا تو ایران کے ساتھ مل کر افزودہ یورینیم نکال کر تلف کریں گے: صدر ٹرمپ
- پاکستانی ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، لیکن اصل مسئلہ متضاد امریکی بیانات ہیں: ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ
- امریکہ کے ساتھ ایک نئی جنگ کا امکان ہے: ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے رکن وحید احمدی
- پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں احتجاج، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا دفتر سیل، کارکن کی ہلاکت کا مقدمہ درج
- پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں مہاجرین کی 12 نشستوں پر فیصلہ آنے والی اسمبلی ہی کر سکتی ہے: صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ نے رائے دے دی
- بحرین کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ امن میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے قائم نہیں کیا جا سکتا، ایران فوری طور پر حملوں سے باز آئے۔'
ٹرمپ کا ایران کی افزودہ یورینیم تلف کرنے پر اصرار، لبنان میں ’جنگ بندی کی خلاف ورزی‘ پر ایران کی امریکہ اور اسرائیل کو تنبیہ