پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تمام فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امن کے حصول کے لیے تحمل کا مظاہرہ کریں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ’حتمی مقصد حاصل ہونے کے قریب ہے۔‘ ادھر ایرانی فوج نے اسرائیل کے خلاف کارروائیاں روکنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران اور اسرائیل دونوں فوری جنگ بندی چاہتے ہیں۔
- اپریل کے بعد پہلی بار اسرائیل اور ایران کے درمیان حملوں کے تبادلے کے بعد ایران نے اسرائیل کے خلاف اپنی کارروائیاں روکنے کا اعلان کیا ہے
- تاہم ملک کی اعلیٰ عسکری کمان کے ہیڈکوارٹر کے ایک بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر اسرائیل جنوبی لبنان پر حملے جاری رکھتا ہے تو ایران ’زیادہ شدید‘ جواب دے گا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل سے حملے روکنے کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ دونوں ممالک ’فوری جنگ بندی‘ چاہتے ہیں
- ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل داغے جانے کے بعد اسرائیل نے مغربی اور وسطی ایران میں فضائی حملے کیے
- اتوار کو اطلاعات کے مطابق ٹرمپ نے اسرائیل سے ایرانی حملے کا جواب نہ دینے کا مطالبہ کیا تھا
’حتمی مقصد حصول کے قریب ہے‘: شہباز شریف، ایرانی فوج کا اسرائیل کے خلاف کارروائیاں روکنے کا اعلان