اقوامِ متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک ممکنہ معاہدے کے متن کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں امریکہ کے ساتھ تبادلۂ خیال کر رہا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے ایگزیوس کو انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’مشرقِ وسطیٰ کے پانچ مختلف ممالک نے ان سے رابطہ کیا اور اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو پر ایران کے خلاف حملے روکنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی درخواست کی۔‘
- اپریل کے بعد پہلی بار اسرائیل اور ایران کے درمیان حملوں کے تبادلے کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے خلاف کارروائیاں روکنے کا اعلان کیا ہے
- نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل ’فی الحال‘ ایران پر حملے روک رہا ہے تاہم ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ حزب اللہ اور ایران سے لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی
- ایران کی اعلیٰ عسکری کمان کے ہیڈکوارٹر نے بھی ایک بیان میں خبردار کیا کہ اگر اسرائیل جنوبی لبنان پر حملے جاری رکھتا ہے تو ایران ’زیادہ شدید‘ جواب دے گا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل سے حملے روکنے کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ دونوں ممالک ’فوری جنگ بندی‘ چاہتے ہیں
- تنازع کا پر امن سفارتی حل تلاش کر رہے ہیں، حتمی مقصد حاصل ہونے ہی والا ہے، فریق تحمل کا مظاہرہ کریں: شہباز شریف
معاہدے کے متن کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے، ایرانی سفیر ’خطے کے پانچ ممالک نے نیتن یاہو پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی‘ ٹرمپ