لبنان کے خبر رساں ادارے ’نیشنل نیوز ایجنسی‘ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے صور میں ’بڑا فضائی حملہ‘ کیا تاہم اسرائیلی فوج نے اب تک اس علاقے میں حملوں کی تصدیق نہیں کی۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کی جانب سے اسرائیل کو یہ تنبیہ کی جا چُکی ہے کہ اگر اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں اپنی کارروائیاں جاری رکھیں تو ’سخت جواب‘ دیا جائے گا۔
- پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں کالعدم قرار دی گئی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے متعدد رہنماؤں کی گرفتاری میں مدد یا ان کے بارے میں اطلاع فراہم کرنے والوں کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے
- جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے منگل کے روز ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔ اس کے پیشِ نظر مظفرآباد میں تمام مارکیٹس بند رہیں
- امریکہ کے بیروت میں سفیر مائیکل ایسا کے مطابق اسرائیل اور لبنان سے توقع ہے کہ وہ ’جلد‘ واشنگٹن میں مزید مذاکرات میں شریک ہوں گے
- لبنان کے خبر رساں ادارے ’نیشنل نیوز ایجنسی‘ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے صور میں ’بڑا فضائی حملہ‘ ہے کیا تاہم اسرائیلی فوج نے اب تک اس علاقے میں حملوں کی تصدیق نہیں کی۔
- دوسری جانب لبنان کے سرکاری نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ صور میں اسرائیلی حملے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں امن سے متعلق ایک معاہدے تک پہنچنے کے ’آخری مراحل‘ میں ہیں
- اپریل کے بعد پہلی بار اسرائیل اور ایران کے درمیان حملوں کے تبادلے کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے خلاف کارروائیاں روکنے کا اعلان کیا ہے
- نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل ’فی الحال‘ ایران پر حملے روک رہا ہے تاہم ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ حزب اللہ اور ایران سے لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی
جنوبی لبنان میں تازہ اسرائیلی حملے: ’اسرائیل اور حزب اللہ کشیدگی میں کمی نہیں بلکہ مزید تصادم کی راہ ہموار کر رہے ہیں‘