سوئٹزر لینڈ تقریب سے پہلے مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط: ’ہم نے مذاکرات میں فوجی کارروائی سے کئی گنا زیادہ حاصل کیا‘، ایران

یہ دستحظ اس وقت پر ہوئے جب سوئٹزرلینڈ میں 19 جون کو امریکی اور ایرانی نمائندوں کی میٹنگ طے ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو اس تقریب میں شرکت کرنا تھی تاہم یہ واضح نہیں کہ اب یہ تقریب ہو گی یا نہیں۔
  • پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان تاریخی ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر الیکٹرانک دستخط ہو گئے ہیں
  • وائٹ ہاؤس نے بی بی سی کو تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے پر دستخط کر دیے گئے ہیں اور یہ اب نافذ العمل ہو گیا
  • سوئٹزر لینڈ میں مذاکرات کے نئے دور پر ابھی غور جاری ہے: ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ
  • امریکی حکام کے مطابق 14 نکات پر مشتمل اس معاہدے کے مطابق ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا جبکہ ملک کی ’دوبارہ تعمیر اور اقتصادی ترقی‘ کے لیے 300 ارب ڈالر کے فنڈ دیے جائیں گے
  • معاہدے میں ’لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کو فوری اور مستقل طور پر ختم کرنے‘ کا اعلان کیا گیا
  • معاہدے کے مطابق امریکہ اور ایران ’زیادہ سے زیادہ 60 دن میں بات چیت کرنے اور حتمی معاہدے کے لیے پرعزم ہیں، جس میں باہمی رضامندی سے توسیع بھی کی جا سکتی ہے
  • امریکی صدر ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ ایران نے ’درست رویہ اختیار نہ کیا‘ تو دوبارہ لڑائی شروع ہو سکتی ہے
  • ہم نے مذاکرات میں فوجی کارروائی سے کئی گنا زیادہ حاصل کیا: قالیباف

سوئٹزر لینڈ تقریب سے پہلے مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط: ’ہم نے مذاکرات میں فوجی کارروائی سے کئی گنا زیادہ حاصل کیا‘، ایران


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US