سوئٹزر لینڈ میں پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکہ اور ایران کے درمیان بلاواسطہ بات چیت کے باقاعدہ آغاز سے قبل اتوار کی صبح پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس اور اُن کے وفد سے ملاقات کی ہے۔
- امریکہ اور ایران کے اعلاوہ ثالثی کا کردار ادا کرنے والے مُمالک پاکستان اور قطر کے وفود بھی سوئٹزرلینڈ میں برگن سٹاخ پہنچ چُکے ہیں۔
- وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن سٹاخ میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔
- جیرڈ کشنر اور سٹیو وٹکوف مذاکرات کے لیے سوئٹزر لینڈ میں موجود ہیں: امریکی نائب صدر
- ایرانی پارلیمان کے سپیکر باقر قالیباف اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی ایرانی وفد میں شامل ہوں گے
- غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں خبر رساں ادارے الجزیرہ کے ایک کیمرہ مین شامل ہے۔
سوئٹزرلینڈ میں ایران، امریکہ مذاکرات سے قبل شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جے ڈی وینس سے ملاقات