سوئٹزر لینڈ میں پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکہ اور ایران کے درمیان بلاواسطہ بات چیت کے باقاعدہ آغاز سے قبل اتوار کی صبح پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس اور اُن کے وفد سے ملاقات کی ہے۔ پاکستانی وفد کی ایرانی پارلیمان کے سپیکر باقر قالیباف سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔
- امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے لیے پاکستان اور قطر کی ثالثی میں اتوار کو سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات ہو رہے ہیں۔
- امریکہ اور ایران کے علاوہ ثالثی کا کردار ادا کرنے والے مُمالک پاکستان اور قطر کے وفود بھی سوئٹزرلینڈ میں برگن سٹاخ پہنچ چُکے ہیں۔
- سوئٹزر لینڈ میں ایران، امریکہ مذاکرات سے قبل پاکستانی وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی نائب صدر سے ملاقات
- جیرڈ کشنر اور سٹیو وٹکوف مذاکرات کے لیے سوئٹزر لینڈ میں موجود ہیں: امریکی نائب صدر
- ایرانی پارلیمان کے سپیکر باقر قالیباف اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی ایرانی وفد میں شامل ہوں گے
- غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں خبر رساں ادارے الجزیرہ کے ایک کیمرہ مین شامل ہے۔
سوئٹزرلینڈ مذاکرات سے قبل شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں