پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا عمل سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام برگن سٹاخ میں شروع ہو گیا ہے۔ قطری وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کے پہلے دور میں امریکہ اور ایران کی اعلی سطح کی کمیٹیوں کے درمیان بات چیت ہو رہی ہے۔
- امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے لیے پاکستان اور قطر کی ثالثی میں اتوار کو سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات ہو رہے ہیں۔
- امریکہ اور ایران کے علاوہ ثالثی کا کردار ادا کرنے والے مُمالک پاکستان اور قطر کے وفود بھی سوئٹزرلینڈ میں برگن سٹاخ پہنچ چُکے ہیں۔
- سوئٹزر لینڈ میں ایران، امریکہ مذاکرات سے قبل پاکستانی وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی نائب صدر سے ملاقات
- جیرڈ کشنر اور سٹیو وٹکوف مذاکرات کے لیے سوئٹزر لینڈ میں موجود ہیں: امریکی نائب صدر
- ایرانی پارلیمان کے سپیکر باقر قالیباف اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی ایرانی وفد میں شامل ہوں گے
- غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں خبر رساں ادارے الجزیرہ کے ایک کیمرہ مین شامل ہے۔
سوئٹزرلینڈ میں پاکستان اور قطر کی ثالثی میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکراتی عمل کا آغاز