ایرانی صدر کے دورۂ پاکستان کے باعث اسلام آباد میں میٹرو بس سروس معطل، ٹریلز بھی بند

image

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے آج کے دورۂ پاکستان کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جس کے باعث اسلام آباد میں میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی میں میٹرو بس سروس صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک معمول کے مطابق جاری رہے گی، جبکہ صدر اسٹیشن سے فیض آباد تک سروس بحال رکھی جائے گی۔ تاہم آئی جے پی روڈ سے پاک سیکریٹریٹ تک میٹرو بس سروس آج معطل رہے گی۔

حکام نے بتایا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اسلام آباد کے تمام ٹریلز بھی عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق اس دورے کا مقصد ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی پیش رفت میں پاکستان کے کردار اور ثالثی کی کوششوں کو سراہنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی صدر اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔

ایرانی صدر کی آمد کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کو خصوصی طور پر سجایا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US