ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد پہنچ کر پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ان ملاقاتوں کے بعد جاری کیے جانے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انھوں نے امن اور مکالمے کے فروغ کے لیے پاکستان کی مثبت کوششوں کو سراہا اور حالیہ مشکل حالات میں پاکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
- ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف، صدر زرداری اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقاتیں، امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے متعلق امور پر غور
- ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کی سوئٹزرلینڈ سے واپسی کے بعد عمان کے سلطان سے ملاقات
- امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو رویبو رواں ہفتے متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین کا دورہ کریں گے
- سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکہ کے تکنیکی مذاکرات میں جوہری معاملات، معاشی پابندیوں اور تعمیر نو پر مذاکراتی گروپس قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے
- امریکہ نے ایرانی تیل کی پیداوار، ترسیل اور فروخت کے لیے 60 دن کا عارضی لائسنس جاری کر دیا
- ایران امریکہ کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات کے اعلامیے کے مطابق لبنان میں فوجی کارروائیوں کے خاتمے کے لیے سیل بنانے پر اتفاق ہوا
- اسرائیل غزہ میں بچوں کو دانستہ نشانہ بنا کر نسل کشی کر رہا ہے: اقوامِ متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف، صدر زرداری اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقاتیں، امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے متعلق امور پر غور