ٹروتھ سوشل پر پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’ایران نےیقین دہانی کروائی ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر نہ کوئی ٹول ٹیکس عائد کیا جا رہا، اگر یہ معلومات غلط ثابت ہوئیں تو مذاکرات فوری طور پر ختم کر دیے جائیں گے۔‘ دوسری جانب بی بی سی فارسی کے مطابق ایران نے امریکہ سے زرعی اور دواسازی کی مصنوعات خریدنے کے دعووں کی تردید کی ہے۔
- امریکہ کے وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہدوحہ میں ایران کے منجمد فنڈز کی نگرانیکے لیے ایک ادارہ قائم کیا جائے گا
- ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرانی نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں مذاکرات اگلے ہفتے شاید منگل کو دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کو کوئی رقم ادا نہیں کی گئی اور نہ ہی ایران کے اپنے فنڈز میں سے کوئی رقم جاری کی گئی ہے۔
- لبنان میں جنگ کا خاتمہ ایران میں جنگ کے خاتمے جتنا اہم ہے: باقر قالیباف
امریکی وزیر خزانہ کا ایرانی فنڈز کی نگرانی کے لیےقطر میں ادارہ قائم کرنے کا اعلان، ایران کو کوئی رقم ادا نہیں کی گئی، ٹرمپ کا دعویٰ