امریکی فضائی حملے کے بعد ایران کا خطے میں امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے ایرانی ساحلوں پر امریکی حملوں کے جواب میں خطے میں امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ آئی آر جی سی نے اہداف کے مقام، حملے کی نوعیت یا ممکنہ نقصانات کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں۔ اس سے پہلے امریکہ نے آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے ایک تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے پر ایران کے میزائل اور ڈرون سٹوریج کے مقامات اور ساحلی ریڈار تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔
  • امریکہ کا ایران میں اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان میزائل و ڈرون سٹوریج مقامات اور ساحلی ریڈار تنصیبات کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا ہے: امریکہ
  • امریکی حملہ ناکام بنا دیا گیا، ایران کا جواب ’تیز اور فیصلہ کُن‘ ہو گا: پاسداران انقلاب
  • آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اُن جہازوں کے لیے محفوظ راستے کی ضمانت نہیں دی جا سکتی جو ’غیر واضح انتظامات، متوازی راستوں، یا ایران کو بطور ساحلی ریاست نظرانداز کرتے ہوئے‘ سفر کرتے ہیں: ایران
  • آبنائے ہرمز سے صرف تہران کی جانب سے مقررہ کردہ گزرگاہوں سے جہازوں کو گزرنے کی اجازت ہو گی: پاسداران انقلاب
  • امریکی ٹیرف میں برتری کا فریم ورک طے نہ پانے تک امریکہ سے تجارتی معاہدہ نہیں ہو گا: انڈیا

امریکی فضائی حملے کے بعد ایران کا خطے میں امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US