آبنائے ہرمز میں جہاز پر حملے کے بعد امریکہ کی ایران میں کارروائیاں، پاسداران انقلاب کا خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ اس نے تجارتی جہاز رانی کے خلاف ’مسلسل جارحیت‘ کے جواب میں ایران بھر میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں فوجی سازوسامان، مواصلاتی نظام، فضائی دفاعی تنصیبات اور ڈرون ذخیرہ کرنے کے مراکز شامل تھے۔ دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ اس کی بحریہ اور فضائیہ نے مشترکہ طور پر اتوار کو خطے میں آٹھ ’اہم امریکی فوجی تنصیبات‘ کو نشانہ بنایا ہے۔
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تازہ حملے ایران کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی بار بار خلاف ورزیوں کے ردِعمل میں کیے گئے۔
  • یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان طے پانے والے فریم ورک معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے مشرق وسطیٰ میں تنازعات سے نکلنے کی جانب ایک 'اہم قدم' قرار دیا۔
  • بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں تشدد کے واقعات میں ایک معروف تاجر اور کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح سمیت کم از کم تین افراد ہلاک جبکہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔
  • اسرائیلی وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج لبنانی سرزمین کے اندر قائم کردہ سکیورٹی زون میں موجود رہیں گی۔

آبنائے ہرمز میں جہاز پر حملے کے بعد امریکہ کی ایران میں کارروائیاں، پاسداران انقلاب کا خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US