کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا، مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا امکان

image

محکمہ موسمیات نے کراچی میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے، موسم گرم و مرطوب رہنے اور شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

آج صبح شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔

اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے اور جنوب مغرب کی سمت سے 20 سے 21 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US