عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

image

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4100 روپے سستا ہوکر 424836 روپے کا ہوگیا۔

دس گرام سونے کی قیمت 4515 روپے گر کر 364228 روپے ہوگئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں 41 ڈالر سستا ہو کر فی اونس سونا 4024 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 25 روپے بڑھ کر 6349 روپے ہوگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US