بین الاقوامی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں روز کمی ہوئی ہے۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ہزار ڈالر سے نیچے آگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 5200 روپے سستا ہو کر 419636 روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونے کی قیمت 4458 روپے گر کر 359770 روپے ہوگئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں 52 ڈالر سستا ہو کر فی اونس سونا 3972 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 107 روپے کم ہو کر 6242 روپے ہوگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟