پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 12 ہزار 200 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 459 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 122 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 185 ڈالر کا ہو گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا اور فی تولہ چاندی 319 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 764 روپے پر پہنچ گئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟