پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید اتار چڑھاؤ، تیزی کے بعد دوبارہ مندی

image

گزشتہ کاروباری روز کی شدید مندی کے بعد آج بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج اتار چڑھاؤ کا شکار رہی، جہاں ابتدائی تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور مارکیٹ دوبارہ منفی زون میں چلی گئی۔

کاروبار کے دوران ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 647 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں 182 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی بعد ازاں انڈیکس میں 1,200 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہنڈرڈ انڈیکس 1,234 پوائنٹس کی گراوٹ کے بعد 180,393 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ مندی کے باعث 182 ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رہ سکی، جبکہ مارکیٹ 181 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی کھو بیٹھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید دباؤ کا شکار رہی تھی، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس میں 4,626 پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US