مالی سال 26ء میں ترسیلات زر 41.6 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر، جون میں 3.5 ارب ڈالر کی آمد

image

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جون 2026ء میں سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر کی مد میں 3.5 ارب امریکی ڈالر کی آمد ہوئی۔

نمو کے لحاظ سے جون کے مہینے میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 2.0 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ مئی کے مقابلے میں ماہانہ بنیادوں پر اس میں 18.3 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

مجموعی طور پر مالی سال 2025-26ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی رقم 41.6 ارب ڈالر رہی، جو مالی سال 2024-25ء کے دوران موصول ہونے والے 38.3 ارب ڈالر کے مقابلے میں 8.6 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔

جون 2026ء میں موصول ہونے والی ترسیلات زر کا سب سے بڑا حصہ سعودی عرب سے حاصل ہوا جہاں سے 829.6 ملین ڈالر بھیجے گئے، جبکہ متحدہ عرب امارات سے 792.2 ملین ڈالر، برطانیہ سے 514.9 ملین ڈالر اور امریکا سے 296.8 ملین ڈالر کی رقوم پاکستان موصول ہوئیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US