پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں ریکوری ہوئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3600 روپے مہنگا ہو کر 433836 روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونے کی قیمت 3086 روپے بڑھ کر 371944 روپے ہوگئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں 36 ڈالر مہنگا ہو کر فی اونس سونا 4113 ڈالر کا ہوگیا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت آج بغیر کسی تبدیلی کے 6421 روپے رہی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟