پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید اتار چڑھاؤ، منفی سے مثبت زون میں واپسی

image

گزشتہ کاروباری روز کی بڑی مندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔ ابتدائی مندی کے بعد مارکیٹ نے ریکوری کرتے ہوئے منفی زون سے دوبارہ مثبت زون میں واپسی کر لی۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 2,218 پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تاہم بعد ازاں خریداری بڑھنے سے انڈیکس میں 647 پوائنٹس تک کی تیزی بھی دیکھی گئی۔

ریکوری کے نتیجے میں 181 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی جبکہ 182 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی ایک مرحلے پر بحال ہوئی تاہم برقرار نہ رہ سکی۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہنڈرڈ انڈیکس 220 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 181,840 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید دباؤ کا شکار رہی تھی جہاں ہنڈرڈ انڈیکس میں 4,626 پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US