امریکی خاتون نے بحرالکاہل تنہا عبور کر کے عالمی ریکارڈ بنا دیا

image

امریکی دریا گائیڈ کیلسی پفینڈلر نے کیلیفورنیا سے ہوائی تک بحرالکاہل میں تنہا کشتی چلا کر تاریخ رقم کر دی۔ وہ تقریباً ڈیڑھ ماہ پر محیط اور 2,400 میل سے زائد طویل سفر مکمل کرنے کے بعد اپنی 21 فٹ لمبی کشتی "لِلی" پر سوار ہونولولو کی بندرگاہ پہنچیں جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق کیلسی پفینڈلر نے مئی میں کیلیفورنیا کے شہر مونٹیری سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔ ان کا ہدف بحرالکاہل کا یہ سفر تنہا مکمل کرنے والی پہلی امریکی خاتون، کم عمر ترین خاتون اور تیز ترین خاتون بننا تھا۔

سفر کے دوران انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی مہم کی مسلسل اپ ڈیٹس شیئر کیں جہاں لاکھوں افراد نے ان کے سمندری سفر، مشکلات اور منفرد تجربات کو قریب سے دیکھا۔

ابتدائی ریکارڈز کے مطابق کیلسی پفینڈلر نے خواتین ہی نہیں بلکہ مردوں کے سابقہ رفتار کے ریکارڈ بھی توڑ دیے ہیں۔ تاہم ان کے اس تاریخی کارنامے کی باضابطہ تصدیق اوشیئن روئنگ سوسائٹی انٹرنیشنل کی جانب سے ہونا ابھی باقی ہے، جو گینیز ورلڈ ریکارڈز کے لیے سمندری کشتی رانی کے ریکارڈز کی توثیق کرتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US