معاشی اشاریوں میں بہتری اور رزلٹ سیزن کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج دو روز کی مندی کے بعد دوبارہ تیزی کے ٹریک پر لوٹ آئی ہے۔
مارکیٹ میں دوسرے کاروباری سیشن کا آغاز 1911 پوائنٹس کی زبردست تیزی کے ساتھ ہوا، جبکہ دورانِ ٹریڈنگ انڈیکس میں 2200 سے زائد پوائنٹس کا اچھال بھی دیکھا گیا۔
اس کاروباری تیزی کے نتیجے میں اسٹاک مارکیٹ میں 1 لاکھ 82 ہزار اور 1 لاکھ 83 ہزار پوائنٹس کی دو اہم حدیں بحال ہوگئی ہیں، فی الوقت ہنڈریڈ انڈیکس 1777 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 83 ہزار 37 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔