ملکی اور عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک دن بعد پھر کمی

image

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں ایک دن بعد پھر کمی واقع ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 1400 روپے سستا ہو کر 432436 روپے کا ہوگیا۔

دس گرام سونے کی قیمت 1200 روپے کم ہو کر 370744 روپے ہوگئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں 14 ڈالر سستا ہو کر فی اونس سونا 4100 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 11 روپے بڑھ کر 6432 روپے ہوگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US