پیر کی صبح امریکی فوج کی جانب سے مسلسل نویں روز ایران پر حملوں کے بعد ملک کے مختلف علاقوں سے دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اردن اور کویت میں امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ بحرین میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
- پاسدارانِ انقلاب کا اردن میں امریکی فوج کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گذشتہ رات ایران پر کیے جانے والے حملے ہمارے تین فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
- مسلسل نویں رات امریکہ کے ایران پر حملے: تبریز، چابہار اور بوشہر سمیت مختلف علاقوں سے دھماکوں کی اطلاعات
- شمالی عراق میں مار گرائے گئے ایرانی ڈرون میں نصب دھماکہ خیز مواد ناکارہ بنانے کے دوران ایک امریکی فوجی ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا: امریکی فوج
- آبنائے ہرمز کے جنوب میں دو آئل ٹینکرز میں 'دھماکے' ہوئے ہیں: پاسداران انقلاب
امریکی حملوں کے بعد ایران کے مختلف علاقوں سے دھماکوں کی اطلاعات، پاسدارانِ انقلاب کا جوابی کارروائی میں کویت اور اردن میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ