ایرانی فوج اور پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ انھوں نے امریکی حملوں کے جواب میں کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی اہداف، ریڈار تنصیبات، فضائی دفاع کے نظاموں اور ایک ایف 15 طیارے کو تباہ کیا ہے۔ پاسداران انقلاب نے بحرین میں امریکی کمپنی ایمازون کے بنیادی ڈھانچے پر حملے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
- امریکہ کا ایران پر مزید حملے کرنے کا دعویٰ، جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ اس نے کویت اور بحرین میں امریکہ کے میزائل نظام اور متعدد ریڈار تنصیبات کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ اردن میں امریکی ایف 15 طیارہ تباہ کر دیا ہے
- اس ماہ ایرانی حملوں میں تقریباً 100 امریکی فوجی اہلکار زخمی ہوئے: پینٹاگون
- ایران اور اس کے حامی گروہ دنیا بھر میں امریکی مفادات کو نشانہ بنا سکتے ہیں: امریکی محکمہ خارجہ
- آبنائے ہرمز کے جنوب میں ایک آئل ٹینکر پر حملہ
- ٹرمپ نے کینیڈا پر 50 فیصد محصولات عائد کر دیے
امریکی حملوں کے جواب میں ایران کا کویت، بحرین اور اردن میں امریکی ریڈار، دفاعی نظام اور ایف 15 طیارہ تباہ کرنے کا دعویٰ