امریکہ اور سعودی عرب نے عراق میں ایران نواز گروہوں کے ٹھکانوں پر مشترکہ حملے کیے ہیں، جن کے نتیجے میں پاپولر موبلائزیشن فورسز نے آٹھ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اردن میں ایک امریکی فوجی اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا، جبکہ امریکہ کا کہنا ہے کہ تمام میزائل راستے میں ہی تباہ کر دیے گئے۔
- پاکستان میں پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمتوں میں بالترتیب 1.63 روپے اور 1.56 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ آج پیٹرول 335.81 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 388.38 روپے فی لیٹر میں ملے گا۔
- عالمی منڈی میں بھی تیل کی قیمتوں میں تین ڈالر فی بیرل اضافہ
- جاپان میں 6.8 شدت کا زلزلہ، 13 افراد ہلاک، متعدد لا پتہ
- عراق میں امریکہ اور سعودی عرب کے مشترکہ حملوں کے بعد پاپولر موبلائزیشن فورسز کی آٹھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق
- امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایران نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی افواج پر ’اچانک حملے کی کوشش‘ کرتے ہوئے متعدد میزائل داغے، تاہم تمام میزائل فضا ہی میں تباہ کر دیے گئے۔ جبکہ ایران نے اردن میں امریکی اڈے پر میزائل حملے کی تصدیق کی ہے۔
عراق میں ’ایرانی حمایت یافتہ گروہ‘ کے خلاف امریکی و سعودی حملے، ایران کا اردن میں امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ