ایران کے دورے پر موجود پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے۔ دوسری جانب یمن کے کوسٹ گارڈز کے مطابق آبنائے باب المندب کے قریب ایک بحری جہاز پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے جن میں ایک پاکستانی شہری بھی شامل ہے۔
- پاکستانی فوج کا پنجگور میں کارروائی کے دوران پانچ شدت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ
- کار بم دھماکے میں لیبیا کی فوج کے انٹیلی جنس سربراہ ہلاک ہو گئے
- پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچ گئے، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات
- باب المندب کے قریب بحری جہاز پر حملے میں عملے کے پاکستانی رکن سمیت دو افراد ہلاک
- عمران خان سے ملاقات کے لیے دائر پٹیشنز سماعت کے لیے مقرر کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج مؤخر کرتے ہیں: سلمان اکرم راجہ
- راولپنڈی میں مال روڈ پر فائرنگ سے سکیورٹی اہلکار زخمی۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق فائرنگ سکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ ٹیم پر کی گئی، جوابی فائرنگ میں حملہ آور ہلاک ہو گیا
- وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا شخص پاکستان تحریک انصاف کا کارکن تھا۔ تحریک انصاف نے واقعے کی عدالتی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے
- شام کے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر حاضری میں سزائے موت سنا دی گئی
محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر اور وزیرِ خارجہ سے ملاقاتیں، باب المندب کے قریب بحری جہاز پر حملے میں چھ افراد ہلاک