راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث نالہ لئی میں شدید طغیانی پیدا ہوگئی، جس کے بعد نالے کے اطراف رہائش پذیر شہریوں کو خبردار کرنے کے لیے سائرن بجا دیے گئے۔
نالہ لئی میں پانی کی صورتحال کے پیش نظر واسا کا عملہ ہائی الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ انتظامیہ نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
انتظامیہ نے نالہ لئی کے اطراف رہنے والے شہریوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری طور پر نشیبی علاقوں کا رخ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر واسا ہیلپ لائن 1334 پر رابطہ کریں۔