بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی نظرثانی درخواست رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کرتے ہوئے واپس کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کے بعد حکومت کی جانب سے نظرثانی درخواست دوبارہ دائر کیے جانے کا امکان ہے۔
عمران خان کی شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کیلیے حکومت نے درخواست دائر کی تھی۔