پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قانونی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نجی اسپتال منتقل نہ کیے جانے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے واضح احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔
پی ٹی آئی وکلا کے مطابق عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنا عدالت عظمیٰ کے اوامر کی صریح خلاف ورزی ہے، جو توہینِ عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔
درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کا نوٹس لیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔