پمز سانحہ، مہرین رزاق بھٹو نے قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا

image

قومی اسمبلی کی رکن اور پیپلز پارٹی کی رہنما مہرین رزاق بھٹو نے پمز اسپتال میں نومولود بچوں کی اموات کے واقعے پر قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پمز میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی سنجیدہ اور تشویشناک ہے جس میں معصوم نومولود بچوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔

مہرین رزاق بھٹو نے مطالبہ کیا کہ واقعے پر قومی اسمبلی میں فوری بحث کرائی جائے تاکہ حقائق سامنے آسکیں، ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ جاں بحق بچوں کی میتیں ورثا کے حوالے کی جاچکی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US