ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے اعلان کیا ہے کہ اُن کی ایرو سپیس فورس نے امریکہ کی جانب سے لارک جزیرے پر حملے کے جواب میں اردن میں کنگ حسین اور الازرق ایئربیسز کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔ تاہم اردن کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ان کے فضائی دفاعی نظام نے پیر کی صبح اردن کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے آٹھ میزائلوں کو روک لیا۔
- امریکی حکام کے مطابق امریکی افواج نے جزیرہ لارک پر موجود دو ایرانی لانچرز کو نشانہ بنایا ہے
- جزیرہ لارک پر حملے کے نتائج امریکہ کو معاشی اور عسکری میدان میں بھگتنا پڑیں گے: ترجمان پاسدارانِ انقلاب
- مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے اجلاس کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر ترکی پہنچ گئے
- نیپال کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق ملک میں تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 788 ہو گئی ہے، جبکہ 2,5000 افراد اب بھی لاپتہ ہیں
- مغربی کنارے میں آبادکاروں کا قُصرہ پر حملہ 'جرائم پر مبنی تشدد' قرار: نیتن یاہو کی مذمت
- ایران کے نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریبآبادی کے مطابق 'آبنائے ہرمز اس وقت تک نہیں کھلے گی جب تک امریکہ اپنے وعدے پورے نہیں کرتا۔'
ایران کے جزیرہ لارک پر حملے کے بعد اردن میں امریکی فوج پر حملے کی اطلاعات، تیل کی قیمتوں میں اضافہ