صدر ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کو سات روز میں دوبارہ کھولنے سے متعلق ایرانی تجویز مسترد کیے جانے کے بعد عالمی منڈی میں پیر کی صبح برینٹ خام تیل کی قیمت میں تین فیصد تک کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان امریکی حکام سے ملاقاتوں کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے ہیں، جہاں اُن کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
- عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً تین فیصد اضافے کے بعد 107.51 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے
- یمن میں حوثی گروپ کا کہنا ہے کہ اتوار کو تعز میں ہونے والے متعدد سعودی فضائی حملوں میں تقریباً 30 جنگجوؤں سمیت 38 افراد ہلاک ہوئے ہیں
- آبنائے ہرمز میں 14 ستمبر کو پاسدارانِ انقلاب کے حملے میں امریکی بحریہ کے آٹھ اہلکار زخمی ہوئے تھے: این بی ایس
- ہم نیویارک امن کی راہ ہموار کرنے آئے ہیں، لیکن ضرورت پڑی تو تباہ کن جنگ کے لیے بھی تیار ہیں: عباس عراقچی
- ریاض میں سکول عارضی طور پر بند، ایک ہفتے تک آن لائن کلاسز ہوں گی: اے ایف پی
خام تیل کی قیمت تین فیصد اضافے کے بعد 107.51 ڈالر فی بیرل ہو گئی، سعودی وزیر خارجہ کی مارکو روبیو سے ملاقات آج متوقع