پی ایس ایل 12 کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع، تاریخوں کا اعلان

image

پاکستان سپر لیگ کے 12ویں سیزن کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا۔ پی ایس ایل 12 کا کرکٹ میلہ 18 مارچ سے 2 مئی 2027 تک سجے گا جبکہ مسلسل دوسری مرتبہ 8 ٹیمیں ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گی۔

پی ایس ایل گورننگ کونسل کے لندن میں ہونے والے اجلاس میں تمام 8 فرنچائزز کے مالکان اور نمائندگان کی مشاورت سے ایونٹ کی ونڈو حتمی کی گئی۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 12 کی ڈائریکٹ سائننگز اور پلیئر آکشن کی تفصیلات آئندہ ماہ جبکہ شیڈول، وینیوز اور ٹکٹنگ سے متعلق معلومات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سیزن میں پشاور زلمی نے فائنل میں حیدرآباد کنگز مین کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 9 سال بعد پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US