فیفا کی نئی عالمی رینکنگ: پاکستان کی ایک درجہ ترقی، 197ویں نمبر پر آگیا

image

پاکستان فٹبال ٹیم فیفا ورلڈ مینز ٹیم رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کے بعد 197ویں نمبر پر آگئی ہے۔

فیفا کی تازہ ترین رینکنگ میں ورلڈ چیمپئن اسپین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ ارجنٹائن دوسری، فرانس تیسری اور انگلینڈ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔

پرتگال دو درجے ترقی کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگیا ہے جبکہ برازیل اور مراکش ایک ایک درجے تنزلی کے بعد بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

مزید برآں، سوئٹزرلینڈ دو درجے ترقی کے ساتھ 12ویں نمبر پر آگیا ہے، جبکہ جرمنی 13ویں اور کروشیا 14ویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US