میسی کو جذباتی الوداع، رونالڈو نے بھی خراجِ تحسین پیش کردیا

image

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے شاندار بین الاقوامی سفر کے اختتام پر دنیا بھر سے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے، پرتگال کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے بھی میسی کی کامیابیوں کو سراہا۔

میسی نے بینن کے خلاف ارجنٹائن کی 0-3 سے کامیابی میں ایک گول اور دو اسسٹس کیے۔ بیونس آئرس کے مونومینٹل اسٹیڈیم میں 85 ہزار سے زائد شائقین نے اپنے ہیرو کو جذباتی انداز میں الوداع کہا، جہاں خصوصی خراجِ تحسین اور ڈرون شو بھی پیش کیا گیا۔

الوداعی تقریب کے بعد رونالڈو نے میسی کی انسٹاگرام پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے لیے ان کی کامیابیوں کو سلام پیش کیا۔

میسی اور رونالڈو دو دہائیوں سے زائد عرصے تک عالمی فٹبال کے نمایاں ستارے رہے اور ان کا موازنہ شائقین میں مسلسل موضوعِ بحث رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US