پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اسپنر سعدیہ اقبال کے بائیں گھٹنے کی لاہور کے ایک مقامی اسپتال میں کامیاب سرجری ہوگئی ہے۔
کرکٹر کچھ عرصے سے گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا تھیں، جس کے بعد سرجری کا فیصلہ کیا گیا۔
سرجری کے بعد وہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ری ہیب کے عمل سے گزریں گی اور ان کی مکمل کرکٹنگ ایکشن میں واپسی کے لیے تقریباً تین ماہ کا وقت درکار ہوسکتا ہے۔