پاکستان اور سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز 9 اکتوبر سے شروع، تمام میچز 'پی سی بی لائیو' پر براہِ راست نشر ہوں گے

image

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 9 اکتوبر سے شروع ہو رہی ہے، جس کے تمام مقابلے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم 'پی سی بی لائیو' پر براہِ راست نشر کیے جائیں گے۔

سیریز کے تمام میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جہاں پہلا ٹی ٹوئنٹی 9 اکتوبر، دوسرا 11 اکتوبر اور تیسرا میچ 13 اکتوبر کو طے ہے۔ تینوں مقابلے رات 8 بجے سے براہِ راست دکھائے جائیں گے۔ کرکٹ شائقین 'پی سی بی لائیو' کی موبائل ایپ (اینڈرائیڈ و آئی او ایس) اور ویب سائٹ کے ذریعے ان میچز سے لائیو جڑ سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اس پلیٹ فارم پر براہِ راست میچز کے ساتھ ساتھ ہائی لائٹس، کھلاڑیوں کے انٹرویوز، تجزیے، ڈومیسٹک کرکٹ اور آرکائیو کنٹینٹ بھی دستیاب ہے۔

اس سے قبل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کو بھی اسی پلیٹ فارم پر کامیابی سے براہِ راست نشر کیا گیا تھا، جبکہ آئندہ کے تمام کرکٹ ایکشن بھی اسی پر دستیاب ہوں گے۔ پی سی بی نے اس سلسلے میں ایک نیا ٹی وی سی (TVC) بھی جاری کر دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US