نیوزی لینڈ کرکٹ کے سابق نامور کھلاڑیوں آندرے ایڈمز اور مارٹن گپٹل نے نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کا کوچنگ اسٹاف جوائن کرلیا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق دونوں سابق کھلاڑیوں کو آسٹریلیا ویمنز کے خلاف آنے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سپورٹ اسٹاف میں شامل کیا گیا ہے۔
اس سیریز کے دوران مارٹن گپٹل بیٹنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں کھلاڑیوں کو اپنی خدمات فراہم کریں گے جبکہ آندرے ایڈمز بھی سپورٹ اسٹاف کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ویمنز اور آسٹریلیا ویمنز کی ٹیموں کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 18 سے 22 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔\