عمان میں مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹکراؤ 8 نومبر کو ہوگا

image

عمان میں کھیلے جانے والے 50 اوورز پر مشتمل مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2026 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔

ایونٹ کا باقاعدہ آغاز 5 نومبر سے ہوگا جبکہ سیمی فائنلز 12 نومبر اور فائنل میچ 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں شامل ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے: پاکستان، بھارت، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، اور نیپال

گروپ بی: بنگلا دیش، سری لنکا، افغانستان، اور ملائیشیا

پاکستان انڈر 19 ٹیم کے شیڈول کے مطابق 6 نومبر کو پاکستان اپنا پہلا میچ متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گا۔

8 نومبر کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ 10 نومبر کو پاکستان کا مقابلہ نیپال انڈر 19 ٹیم سے ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US