پاکستان کی جگہ بنگلا دیش ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شامل، بھارت میزبانی کرے گا

image

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جگہ بنگلا دیش کو شامل کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایشین ہاکی فیڈریشن (اے ایچ ایف) کی جانب سے بھیجی گئی دعوت پر بنگلا دیش نے ایونٹ میں اپنی شرکت کی تصدیق کردی ہے۔

ایونٹ کی میزبانی بھارت ہی کرے گا، جہاں ٹورنامنٹ کا آغاز 27 اکتوبر سے ہونا طے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے اپ ڈیٹ شدہ ڈراز کا باقاعدہ اعلان کل کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US