پنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

image

پاکستان کی قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے کپتان صاحبزادہ فرحان اور سری لنکن ٹیم کے کپتان کوشال مینڈس نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی ہے۔ ٹرافی کی رونمائی کی تقریب پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ انہیں پہلی مرتبہ بطور کپتان پاکستان کی نمائندگی کا موقع مل رہا ہے جس پر وہ بہت پرامید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے لیے یہ انتہائی باعثِ فخر بات ہے کہ انہیں یہ اہم ذمہ داری دی گئی ہے اور وہ بھرپور کوشش کریں گے کہ ملک کے لیے بطور کپتان بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔

صاحبزادہ فرحان کا مزید کہنا تھا کہ بطور کپتان کھلاڑی پر اضافی دباؤ ضرور ہوتا ہے، لیکن ان کی کوشش ہوگی کہ وہ فرنٹ سے ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے لیڈنگ کردار ادا کریں اور باقی کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین مثال قائم کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US