سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے حوثیوں کی جانب سے ریاض اور خمیس مشیط پر داغے گئے تین بیلسٹک میزائل مار گرائے ہیں۔ دوسری جانب ریاض میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سُنی گئی ہیں جبکہ سفارتکاروں نے بتایا کہ انھیں سفارت خانوں کی عمارتوں میںپناہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ کو دوبارہ نشانہ بنانے کا دعویٰ: ریاض، خمیس مشیط کی طرف داغے گئے تین بلیسٹک میزائل تباہ کر دیے، ترکی المالکی