پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جس میں تیز گیند باز عباس آفریدی کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلے جانے والے اس تین روزہ ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جنہیں چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان کو گروپ سی میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں کپتان عباس آفریدی کے علاوہ عبدالصمد، احمد دانیال، محمد عرفان خان، خواجہ نافع، محمد شہزاد اور سعد مسعود شامل ہیں۔ رضا کچلو کو ٹیم کے مینجر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
اعلان کردہ پاکستان کرکٹ ٹیم 28 اکتوبر کو ہانگ کانگ کے لیے روانہ ہوگی۔