نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشن: 400 ملین روپے کی گرانٹ منظور، نئی ایسٹرو ٹرف بچھائی جائے گی

image

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی خصوصی درخواست پر حکومتِ پنجاب اور اسپورٹس بورڈ پنجاب نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور اور اس سے ملحقہ پریکٹس پچ کی مکمل تجدید اور اپ گریڈیشن کے لیے 400 ملین (40 کروڑ) روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔

اس منصوبے کے تحت کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی کے لیے اسٹیڈیم میں نئی ایسٹرو ٹرف بچھائی جائے گی، جبکہ اسٹیڈیم کے بنیادی ڈھانچے کی مرمت، تجدید اور جدید ترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ کھلاڑیوں کی بہتر انداز میں ٹریننگ ممکن ہو سکے۔

حکام کے مطابق لاہور ہاکی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا یہ منصوبہ جنوری 2027 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ اس پیش رفت کا بنیادی مقصد قومی کھیل ہاکی کی بحالی، اس کی بنیادوں کو مضبوط بنانا اور کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کے موافق ماحول فراہم کرنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US