نیشنل ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ کا کل سے فیصل آباد میں آغاز، 5 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

image

فیصل آباد میں نیشنل ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ کل سے شروع ہو رہا ہے، جس کے تمام 21 میچز ڈبل لیگ فارمیٹ کے تحت کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں شامل ہیں اور کل 75 کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گی، جہاں ہر ٹیم 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

افتتاحی روز دو میچز کھیلے جائیں گے جن میں انوِنسیبلز کا مقابلہ چیلنجرز سے جبکہ کنکررز کا مقابلہ سٹارز سے ہوگا، اور یہ تمام میچز صبح 10 بجے شروع ہوں گے۔ ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن سٹارز کی قیادت طوبیٰ حسن کریں گی جبکہ گزشتہ ایڈیشن کی رنرز اپ انوِنسیبلز کی کپتانی گل فیروزہ کے پاس ہوگی۔ اس کے علاوہ چیلنجرز کی قیادت عائشہ ظفر، کنکررز کی کپتانی منیبہ علی اور سٹرائیکرز کی قیادت قومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کریں گی۔

ایونٹ کا فائنل 25 اکتوبر کو فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 30 لاکھ روپے سے زائد مقرر کی گئی ہے، جس میں سے فاتح ٹیم کو 15 لاکھ اور رنرز اپ ٹیم کو 10 لاکھ روپے کی رقم دی جائے گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ پاکستان میں ’ٹَیپ میڈ‘ اور ’تماشا‘ پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US