ملتان میں پاکستان انڈر 17 اور سری لنکا انڈر 17 کے درمیان جاری تین روزہ میچ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہوگیا ہے۔
پہلے دن کے اختتام پر سری لنکا انڈر 17 نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے۔
مہمان ٹیم کی جانب سے ششیتھ بندارا شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 چوکوں کی مدد سے 96 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔
پاکستان انڈر 17 کی جانب سے بولنگ کرتے ہوئے فہد اقبال، محمد احسان اور محمد یعقوب خان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس تین روزہ میچ کی براہِ راست نشریات ٹپ میڈ (Tapmad) اور تماشا (Tamasha) پر دکھائی جا رہی ہیں۔