قومی کھیل کی بحالی کا سفر: سکھر کے 26 سے زائد اسکولوں میں ہاکی کٹس کی تقسیم

image

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کو اسکول کی سطح پر دوبارہ زندہ کرنے اور نوجوان نسل میں کھیل کا شوق بیدار کرنے کے لیے ایک تاریخی اقدام کے تحت سکھر ڈویژن میں 26 سے زائد اسکولوں میں ہاکی کا سامان (ہاکی کیٹس) تقسیم کرنے کی پروقار تقریب آئی بی اے پبلک اسکول سکھر میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں آئی پی سی ایڈیشنل سیکریٹری میراں محی الدین سومرو، ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان، اسسٹنٹ کمشنر سکھر، ماجد علی ماکو، ڈپٹی میئر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل، پرو وی سی میر محمد شاہ، پی ایچ ایف میڈیا ہیڈ محمد وقاص شیخ، ڈائریکٹر اسکول شہاب الدین ، ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکول حمیدہ جتوئی، ڈی ای او ایجوکیشن غلام مرتضی شاہ، آئی بی اے پبلک اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر علی گوہر چانگ، سی ایم او ایجوکیشن ثاقب صدیقی، سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رمضان جمالی، ڈپٹی ڈی ای سو ایجوکیشن جاوید قریشی، ٹی او سکھر طاہر قریشی، ویمن کوآرڈینیٹر فضیلہ اشرف اور پاکستان ہاکی کے نمائندگان اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران، تمام متعلقہ اسکولوں کے اساتذہ (PETs) اور طلباء نے شرکت کی۔

تقریب میں سکھر ڈسٹرکٹ کے 26 سے زائد رجسٹرڈ اسکولوں کو جدید ہاکی کٹس اور سامان فراہم کیا گیا۔ اس اقدام کے بنیادی مقصد اسکول کے بچوں کو کھیل کے لیے بنیادی اور معیاری سامان مہیا کرنا، گراس روٹ لیول پر فروغ اور تعلیمی اداروں کے ذریعے ہاکی کو نچلی سطح پر مستحکم کرنا اور اسکولوں سے ابھرتے ہوئے نئے کھلاڑیوں کو سامنے لانا اور ان کی تربیت کرنا، قومی کھیل کی بحالی و ملک میں ہاکی کے پرانے دور کو واپس لانا یے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے تمام رجسٹرڈ اسکولوں کے نمائندگان اور طلباء نے تقریب میں شرکت کر کے ہاکی کٹس وصول کیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US